پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںزاہدان سمیت بلوچستان بھر میں قابض ایران کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ...

زاہدان سمیت بلوچستان بھر میں قابض ایران کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 16 نومبر کو دزاپ (زاہدان) میں بلوچ طلباء نے سکولوں کو بند کرنے کے بعد گلیوں، شاہراہوں اور چوراہوں میں “مرگ بر آمر، خامنہ ای اور مردہ باد بسیجی” کے نعرے لگائے۔

کہا جاتا ہے کہ طلباء پر شدید دباؤ کے باوجود وہ ہر روز گھر جاتے ہوئے قابض ایران کے خلاف نعرے لگاتے ہیں۔

دریں اثنا ایرانشہر میں عوام کی ہڑتال اور احتجاج بھی جاری رہا تفصیلات کے مطابق آج پہرہ(ایرانشہر) کے دکانداروں اور بازار کے لوگوں نے احتجاج کیا اور قابض ایران کے خلاف نعرے لگائے۔
یہ مظاہرے مین بازار میں ہوئے اور متعدد شہریوں کی گرفتاری کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔
جبکہ زاہدان کی طرح نیکشہر میں دکانداروں کی ہڑتال کیا اور اپنے دکانوں پر تالا لگا کر عوامی احتجاج میں شامل ہوگئے ـ
مزید اطلاع کے مطابق ایرانشہر میں لوگوں نے قابض ایرانی آرمی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ بلوچستان میں جبری طور پر اغوا کیئے گئے تمام بلوچوں کو بازیاب کیا جائے ـ
واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان کے تمام شہروں جکیگور، راسک، سرباز، چابہار زابل، سیستان کے تمام علاقے اور دیگر کئی چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی احتجاج جاری ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز