دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ـ حسین امیر...

ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ـ حسین امیر عبداللہیان

رپورٹ: آرچن بلوچ

زاھدان (ھمگام نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز اسرائیل اور مغربی انٹیلی جنس سروسز پر الزام لگایا کہ وہ ایران کو تقسیم کرنے اور خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش کر رہے ہیں۔ عبداللہیان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوب مغربی شہر ایزہ میں سات افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سرکاری میڈیا نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے .
امیر عبداللہیان نے ٹویٹر پر لکھا ہے مختلف ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیاں، اسرائیل اور کچھ مغربی سیاستدانوں نے ایران میں خانہ جنگی شروع کرنے اور اسے توڑنے کی منصوبے بنائے ہیں، انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران لیبیا یا سوڈان نہیں ہے اس طرح کے منصوبوں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے۔
یاد رہے ایران ایک کثیرالقومی ملک ہے لیکن ایرانی حکمرانوں نے ہمیشہ آہنی پردے کے پیچھے کرد، بلوچ، عرب احواز اور دوسرے اقوام کی شناخت کو دنیا کے سامنے چھپانے کی کوشش کی ہے اور ان محکوم اقوام کی شناخت کو مٹانے کی منصوبوں میں ہمیشہ سازشیں کرتا آرہا ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے باجود اپنے ہمسایہ عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے ساتھ ایٹمی طاقت بننےکی کوششوں سے بھی باز نہیں آر رہا ہے۔ اس لیے آج کل ایرانی حکمرانوں کے بیانیہ میں ایران توڑنے جیسے حدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز