یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسعودی عرب: 3 خواتین اور بچہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

سعودی عرب: 3 خواتین اور بچہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

ریاظ ( ہمگام نیوز ) سعودی عرب میں جازان کے علاقے سیزن سیکٹر میں بارڈر گارڈ فورسز نے بتایا کہ جنوبی سمندر سے ملحق راستے سے پھسل کر گرنے سے خاتون اور بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

سرحدی محافظوں نے اطلاع دی کہ خاتون اور اس کا بچہ فٹ پاتھ سے پھسلنے کے بعد ایک خطرناک علاقے میں ڈوب گئے، یہ پانی تیراکی کے لیے موزوں نہیں تھا۔سیکیورٹی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ جیزان میں فیکلٹی آف میڈیسن کے پیچھے سمندر کے ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے 3 خواتین ڈوب گئیں۔ سیزن سیکٹر میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والی خواتین کو نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ان میں سے دو کی موت ہوگئی اور تیسری زندہ بچ گئی، اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ جازان کے علاقے میں بارڈر گارڈ کمانڈ پکنک منانے والوں کو ممنوعہ جگہوں پر مچھلیاں پکڑنے، غوطہ خوری کرنے یا تیراکی کرنے کے خلاف مسلسل خبردار کرتی ہے۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ڈوبنے کے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں ، ہدایت نہ ماننے والوں کو سزائیں بھی دی جاتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز