زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 نومبر کو زاہدان میں ریلیف یونٹ کے آرمی اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں درا توتازھی نامی بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ دوران کو بغیر پیشگی انتباہ کے کشاورز زاہدان اسٹریٹ پر ریلیف یونٹ کے آرمی اہلکاروں نے براہ راست اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کے بعد اس بلوچ شہری کو سر میں گولی لگی اور وہ شہید ہوگئے ـ
واضح رہے کہ اطلاع ملنے تک اس شہری کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز اور فوجی دستوں کی براہ راست اور غیر منظم فائرنگ سے ہر سال سیکڑوں شہری مارے جاتے ہیں اور عدالتی نظام نے ان فورسز کو غیر تحریری استثنیٰ دے رکھا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی مجرم کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔