یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںزابل میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک اہلکار مارا گیا

زابل میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک اہلکار مارا گیا

زابل ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے نصر آباد (زابل) میں انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے “ملازم” احمد صالحی کی موت کا اعلان کیا۔

 بلوچستان جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد صالحی کو “زابل شہر میں ایک مشن کے دوران” مارا گیا ہے اور اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کیسے مارا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ ان کے لیے آج دزاپ میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی اور انھیں تدفین کے لیے مازندران ( ماشیں دران) صوبے میں ان کے آبائی شہر منتقل کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی ہاتھوں کئی ایرانی سرکاری اہلکاروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز