کولواہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کولواہ میں قابض پاکستانی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے نویں سرمچار کی شناخت داد شاہ عرف وحید ولد حاصل خان سکنہ شاپک کے نام سے ہوگئی ۔ ورثا ء نے میت وصول کرکے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔
واضح رہے کہ مزکورہ قابض پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں 9 بلوچ آزادی پسند سرمچار شہید ہوگئے تھے ۔
جن میں سے دو ناقابل شناخت تھے گذشتہ دو دن دوران بلآخر دونوں کی شناخت بھی ہوگئی ۔
تاہم اب تک تمام شہید سرمچاروں کے بارے کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے خبر جاری نہیں کی ہیں کہ ان کی وابستگی کس زیر زمین تنظیموں سے تھا ۔