کابل( ہمگام نیوز ) بلخ پولیس کے مطابق آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے ترجمان نے برطانوی خبرر ساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ حیرتان آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو صبح سات بجے بم سے نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سکیورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔