واشک ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جلال ولد علی خان سکنہ تریپ ڈوبلی راغے کو چار روز قبل مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان کو ایک سال قبل پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے اغوا کرلیا بعد ازاں 12 لاکھ تعاوان لیکر چھوڑ دیا ، جب کہ رواں سال پھر ان سے مزکورہ گروہ کے کارندوں نے اسکی موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے بھی چھین لئے تھے۔