یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںآواران کے رہائشی چودہ سالہ عابد ولد خالد کو کل رات ڈیڈھ...

آواران کے رہائشی چودہ سالہ عابد ولد خالد کو کل رات ڈیڈھ بجے کراچی سے فورسز نے اٹھا کر جبری لاپتہ کر دیا

کراچی ( ہمگام نیوز) فیملی زرائع کے مطابق عابد گردے کا مریض ہے جس کا ایک گردہ مکمل ناکارہ تھا اور دوسرے گردے کا ایک آپریشن گزشتہ ماہ ہوا تھا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں نے دوائیاں دیکر ایک مہینے ریسٹ کرنے کو کہا تھا اور کل 16 نومبر کو اسکے ناکارہ گردے کا دوسرا آپریشن تھا جسے نکالنا تھا، جس کی وجہ سے اسے کل کھتیانہ میمن اسپتال میں داخل ہونا تھا لیکن مالی مشکلات کیوجہ سے اسکا داخلہ ممکن نہیں ہوسکا، فیملی زرائع کے مطابق اگلے منگل کو اس کا آپریشن رکھا تھا تاکہ پیسوں کا بندوبست کی جا سکے لیکن کل رات کو اسے کراچی پولیس سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ اسکے رشتہ دار گھر واقع ڈالمیاں شانتی نگر سے اسے رات ڈیرھ بجے اٹھا کر جبری لاپتہ کر دیا

بلوچ نیشنل موومنٹ کی ہیومن رائٹس ادارے پانک نے بھی اسکی جبری گمشدگی پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے اور فورسز کی اس غیر انسانی عمل کی شدید مزمت کی ہے، انکے مطابق پولیس نے گھر میں موجود اسکے رشتہ خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز