سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںآسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے،...

آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

ویانا( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ پولیس نے اعلان کیا کہ تقریباً 10 افراد سرمائی کھیلوں کی پریکٹس کے دوران برفانی تودہ گرنے سے اس کے نیچے دب گئے ہیں۔ حادثہ مغربی آسٹریا کے علاقے ورارلبرگ میں پیش آیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا ماہر کتوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ٹیمیں برفانی تودے تلے دبنے والے دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

برفانی تودہ دوپہر کے وقت لیچ زورز سکی کے علاقے میں سطح سمندر سے تقریباً 2700 میٹر کی بلندی پر گرا ۔ متاثرہ افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ریسکیو ورکرز نے اس ہفتے کے آخر میں اس خطے کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ٹائرول میں برفانی تودے کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں برفانی تودے آسٹریا میں اوسطاً ہر سال تقریباً 20 اموات کا سبب بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز