یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتائیباد جیل خراسان رضوی میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی...

تائیباد جیل خراسان رضوی میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

تائیباد ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 19 نومبر 2022 کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جو اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے موت کی سزا کاٹ چکا تھا۔

 اس قیدی کی شناخت 28 سالہ “حکیم دہمردہ” کے نام سے بتائی گئی ہے جو بلوچستان کا رہنے والا اور تائباد کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق حکیم کو 2018 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 19 نومبر کو اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر اور حکیم سے آخری ملاقات کیئے بغیر اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ـ دریں اثنا بلوچستان کے شہروں میں انٹرنیٹ کی بندش اور خراب صورتحال کے سبب خبریں نہ صرف دیر سے موصول ہو رہی ہیں بلکہ قابض ایران بلوچ اور کردوں کی پھانسیوں کو لے کر حتی الامکان کی خبریں اکثر پوشیدہ رکھتا ہے اور ان پھانسی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بعد لواحقین کو دھمکیاں دیتا ہے تاکہ ان کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا میں شائع نہ ہو ـ

 واضح رہے کہ ایرانی جیلوں میں بلوچ قیدیوں کی پھانسیوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران بلوچستان سمیت ایران بھر میں احتجاجی مظاہروں کے ساتھ نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز