دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںایران میں عوامی مزاحمت اور بغاوت کے دوران گرفتار 201 کرد خواتین...

ایران میں عوامی مزاحمت اور بغاوت کے دوران گرفتار 201 کرد خواتین گرفتار ہینگاؤ رپورٹ

سنندج ( ہمگام نیوز) انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم ہینگاؤ کی رپورٹ کے مطابق کردستان اور ایران کے مختلف شہروں میں حالیہ عوامی مزاحمت کے دوران، کم از کم 201 کرد خواتین کو ایرانی حکومتی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور زیادہ تر کیسز سامنے آ رہے ہیں ان میں سے کئی خواتین کو اغوا کیا گیا ہے ـ ان میں ایسے خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال اور 30 سال سے کم ہیں انہیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار کے مطابق نوجوان یا بچہ سمجھا جاتا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم کے شماریات اور دستاویزی مرکز میں درج کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر، عوامی مزاحمت کے 100 دنوں کے دوران، 500 سے زائد کرد خواتین کارکنان نے الام، کرمانشاہ، کردستان (سنندج)، مغربی آذربائیجان (ارومیا) اور ایران کے دیگر صوبوں کے شہروں میں فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ہیں جنہیں حکومتی فورسز نے اغوا یا حراست میں لیا ہے، جن میں سے ہینگاؤ نے اب تک صرف 201 کی شناخت کی تصدیق کر سکی ہے۔

 ہینگاو کی تحقیق کی بنیاد پر، 201 خواتین میں سے جن کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے: 27 طالب علم، 6 اساتذہ، ایک وکیل، اور ان میں سے 30 یا 18 سال سے کم عمر ہیں اور زیادہ تر طالب علم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز