تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ نوجوان بنام حامد سہیل والد بجار کو دوسری باز جبری حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق حامد سہیل ولد بجار کو 2017 کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا حامد سہیل کو قابض پاکستانی فورسز نے ایک ماہ تک اپنے عقوبت خانوں میں بدترین ذہنی اور جسمانی ازیت کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا
جس کے بعد وہ طویل عرصے تک اپنا علاج کرتے رہیں.
سہیل کو ایک بار پھر گزشتہ رات کو تربت کے علاقے حامد بگ میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے .