چهارشنبه, نوومبر 20, 2024
Homeخبریںیوکرین میں ایرانی ڈرون کے ملبے سے 13 امریکی کمپنیوں کے تیار...

یوکرین میں ایرانی ڈرون کے ملبے سے 13 امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ پرزے ملے

واشنگٹن کا برآمدی پابندیوں کے ذریعے ایرانی ڈرون کی تیاری کو متاثر کرنے کے طریقوں پر غور

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) بدھ کے روز امریکی ٹی وی چینل “سی این این” نیٹ ورک نے یوکرین کی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین میں مار گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کے ملبے میں دیگر مغربی کمپنیوں کے علاوہ 13 امریکی کمپنیوں کے پرزے بھی ملے ہیں۔ انٹیلی جنس تشخیص کے مطابق یوکرینی ماہرین نے ایرانی ’’شاہد 136 ‘‘ ڈرون سے 52 پرزے نکالے ہیں ان میں سے 40 کو 13 امریکی کمپنیوں نے بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر 12 اجزا کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، جاپان، تائیوان اور چین کی کمپنیوں نے تیار کردہ ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ واشنگٹن سختیوں اور برآمدی پابندیوں کے ذریعے ایرانی ڈرون کی تیاری کو نشانہ بنانے کے طریقوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ان ڈرونز میں استعمال ہونے والے پرزے تیار کرنے والی نجی کمپنیوں سے نمٹنا ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن مزید اقدامات کا مطالعہ کر رہا ہے جو برآمدی کنٹرول کے حوالے سے اٹھائے جاسکتے ہیں تاکہ ایران کی ڈرون کی تیاری میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز