یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںزاہدان: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں دو بلوچ بہنوں کی گرفتاری،نامعلوم...

زاہدان: قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں دو بلوچ بہنوں کی گرفتاری،نامعلوم مقام منتقل

زاہدان( ہمگام نیوز اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ مغربی بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے زاہدان کے رہائشی دو بہنوں غزل پاکزاد اور ریحانہ پاکزاد کو گذشتہ روز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دونوں خواتین کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتاری کے بعد انکے سوشل میڈیا ہینڈل کے پروفائل بھی بدلے گئے ہیں-

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی IRGC کے انٹیلیجنس فورسز فورسز نے کل ان دونوں بہنوں کو سائبر اسپیس میں سرگرمیوں اور عوامی احتجاج کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق، ریحانہ اور غزل کی گرفتاری کے بعد، IRGC کی انٹیلی جنس فورسز نے ان دو شہریوں کے انسٹاگرام پیجز کو قبضے میں لے لیا اور ان پیجز پر کہا کہ ان افراد کو اسلامی جمہوریہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور مجرمانہ مواد شائع کرنے کے خلاف گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ان دونوں بلوچ بہنوں کی والدہ بیمار ہے اور انہیں اس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ انہیں اپنی بیٹیوں کی حالت کا علم نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز