بوستان ( پمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بوستان لنک روڈ پر گوال سے تعلق رکھنے والے اسرار گوال اپنے ساتھیوں سمیت عدالت میں پیشی سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ، فائرنگ سے4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کچھی کینال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔


