چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل 10 جنوری کو زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں شہید ہوگئے۔

 اس شہری کی شناخت “حسن صفاری مینگل” کے طور پر بتائی گئی ہے جو کہ زاہدان شیرآباد رہنے والا بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ اس شہری کو فوجی دستوں کی پیشگی اطلاع کے بغیر براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔

 واضح رہے کہ بلوچ شہریوں پر قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ہر سال سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوتے ہیں اور عدالتی نظام کبھی بھی فوجی مجرموں کے خلاف مقدمہ نہیں چلاتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز