چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںزاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ۱۴ جنوریء کو فجر کے وقت دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) کے جیل حکام نے اس جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

 اس قیدی کی شناخت 28 سالہ “اکبر شہ بخش” (داروزہی)ولد باھیان ہے، ضلع زاہدان کے گاؤں سرجنگل کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 رپورٹ کے مطابق اکبر کو 2018 میں زاہدان میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 2019 میں زاہدان کی انقلابی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کی صدارت جج مہگلی نے کی تھی۔

 واضح رہے کہ اکبر اس سے قبل زاہدان سینٹرل جیل کے وارڈ 4 میں قید تھے اور ان کی پھانسی اہل خانہ کے علم میں لائے اور آخری ملاقات کیئے بغیر پھانسی دے دی گئی ـ

 واضح رہے کہ گزشتہ چودہ دنوں کے دوران قابض ایران کی مختلف جیلوں میں پانچ بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز