کوہلو (ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے گندم بیج تاحال تقسیم نہیں ہوسکا، محکمہ زراعت نے غیرقانونی طریقے لوگوں کو رسیدیں فراہم کی ہیں نوٹس لیا جائے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی گفتگو تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی پیکج سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے گندم بیج فراہم کرلیا تھا لیکن ان کی تقسیم پچھلے تقریبا 3مہینوں سے التوا کا شکار ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ بیج تقسیم کے کمیٹی ممبران دفتر میں بیٹھتے نہیں ہیں محکمہ زراعت نے اپنے پسند لوگوں میں بغیر کمیٹی ممبران کے راتوں رات رسیدیں فراہم کی ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے متاثرہ کسانوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر محکمہ زراعت کے ذمہ دار آفیسران سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کونسے قانون کے تحت راتوں رات رسیدیں جاری کئے ہیں یہ متاثرہ کسانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ـ
اس کے علاوہ رات کی تاریکی میں محکمہ زراعت کے آفیسر کی موجودگی میں گندم بیج کہاں منتقل کیا جارہا تھا جو کہ قبائلی عمائدین اور عوام نے ناکام بنادیا ہے افسوس ہے اس معاشرے میں نوٹس لینے والوں نے تاحال اس کی نوٹس نہیں لیا ہے اس طرع سرعام گندم بیج کو لوڈ کرنا اور چوری کرنا اور پھر نوٹس نہیں لینا حکمرانوں اور اعلی آفیسروں کی کمزوری ہے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی گندم بیج تقسیم کے سازش میں کمیٹی ممبران بالخصوص محکمہ زراعت کے آفیسرز ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کاروائی سے گریزاں ہے جو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے اگر محکمہ زراعت بیج تقسیم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں نے بتایا کہ جب تک قانون حرکت میں نہیں آتی تب تک کوہلو میں یہ ظلم چلتا رہے گااورغریب کسان اس پیکج سے محروم رہ جائیں گے۔