سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںلرستان، اراک جیل میں پھانسی پانے والے ایک اور قیدی کی...

لرستان، اراک جیل میں پھانسی پانے والے ایک اور قیدی کی شناخت ہوگئی

اراک ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ لرستان کے شہر کوہدشت کے شہری علی گراوند کو گزشتہ ہفتے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں اراک سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

 

ہینگاو کی اس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، بدھ 11 جنوری 2023 کو فجر کے وقت اراک سینٹرل جیل میں منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں پانچ شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تھا ۔

 

27 سالہ علی گراوند کو کوہدشت کا رہائشی بتایا جاتا ہے ان پانچ قیدیوں میں سے ایک اور ہے جن کی موت کی سزا کا اعلان پہلے ہنگاو نے کیا تھا۔ اسے تین سال قبل گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی اور پھانسی سے قبل اس کے اہل خانہ کو آخری بار اس سے ملنے کے حق سے انکار کر دیا گیا تھا۔

 

اس سے پہلے، دو دیگر قیدیوں کی شناخت، 40 سالہ آزاد دادوند ساکن سردشت اور 42 سالہ کیوان امینی توکل کی رپورٹ ہینگاو نے شائع کی تھی، اور دیگر دو قیدیوں کی شناخت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ جات ریاست کردستان ، بلوچستان سمیت ایران کے دیگر شہروں میں رہائش پذیر بلوچوں اور کردوں کی ایران کے ہاتھوں میں پھانسیوں کے سلسلے میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز