دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںریپبلکن نے افغانستان سے ’افراتفری میں امریکی انخلاء‘ کی تحقیقات شروع کر...

ریپبلکن نے افغانستان سے ’افراتفری میں امریکی انخلاء‘ کی تحقیقات شروع کر دیں

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریتی ریپبلکن کیمپ نے جمعے کے روز 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پارلیمانی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ امریکی انخلا کے آپریشن کے دوران ایک حملے میں 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

ایوانِ نمائندگان میں خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کاول نے کہا ہے کہ انہوں نے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹنی بلنکن سے کئی دستاویزات، خاص طور پر انٹیلی جنس نوٹ یا طالبان کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لیے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے تحقیقات کی ہماری درخواستوں کو بار بار مسترد کیا اور افغانستان سے انخلا کے بارے میں معلومات کو چھپایا ہے۔” انہوں نے متنبہ کیا کہ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں کمیٹی “بائنڈنگ پروسیس” کی طرف جانے سے دریغ نہیں کرے گی۔

*افراتفری میں واپسی*

اگست 2021 میں ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کو واپس بلا لیا تھا۔ امریکی انخلا سے افغانستان میں کی اب تک کی سب سے طویل امریکی جنگ کا خاتمہ ہوا لیکن ان انخلاء کے ساتھ ساتھ طالبان کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ ہونے والی افراتفری نے بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

26 اگست 2021 کو کابل کے ہوائی اڈے کے باہر ایک بم حملے میں 13 امریکی فوجی مارے گئے جب کہ اس کے نتیجے میں کل 173 افراد ہلاک ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر بات چیت کی تھی، لیکن ریپبلکن پارٹی طویل عرصے سے ان کے پیش رو بائیڈن کے اس عمل کو انجام دینے کے طریقے پر تنقید کرتی رہی ہے۔

*افغانستان اب ترجیح نہیں رہا*

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “نومبر 2022 تک محکمہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد سے افغانستان پالیسی پر اراکین اور عملے کو 150 سے زیادہ دو طرفہ بریفنگ فراہم کی ہے۔”

امریکا نے طویل ترین جنگ لڑی اس میں تقریباً 2500 امریکی فوجی مارے گئے لیکن افغانستان اب امریکیوں کی ترجیح نہیں رہا۔ انخلا کے ایک سال بعد گیلپ پول میں پچاس فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ پوری جنگ ایک غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز