اسلام آباد( ہمگام نیوز ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، شبقدر، مردان، سوات،کوہاٹ، صوابی، لوئر دیر، بنوں اور چار سدہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کےفاصلے پر تھا، زلزلے کی شدت 5.6 اور زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔