سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکردستان، سلماس سنٹرل جیل میں دو کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی...

کردستان، سلماس سنٹرل جیل میں دو کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

سنندج( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سلماس کے مرکزی جیل میں کامل دودکانلو اور سید فرہاد حسینی نامی دو کرد قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی، جنہیں اس سے قبل منشیات سے متعلق جرائم اور ،دانستہ قتل ، کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات19 جنوری 2023 کی صبح سلماس کے دو کرد شہریوں کامل دودکانلو اور سید فرہاد حسینی کو سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

 ہینگاو کو بتایا گیا ہے کہ” قابان تپہ ، گاؤں سے کامل دودکانلو کو منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور آٹھ سال بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ سلماس کے گاؤں “تمر آباد” سے تعلق رکھنے والے سید فرہاد حسینی کو تین سال قبل حکومتی فورسز کے ہاتھوں ” دانستہ قتل ” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ایران کے عدالتی نظام نے موت کی سزا سنائی تھی۔

 اطلاع ملنے کے تک ان دونوں قیدیوں کی پھانسی کی خبر سرکاری میڈیا اور عدلیہ سے وابستہ میڈیا میں سامنے نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز