واشنگٹن( ہمگام نیوز ) امریکہ نے اپنا پہلا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے یوکرین کو جدید ترین ٹینک ابرام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت آنے والے ہفتوں کے دوران یوکرین پر روس کے مزید بڑے حملوں کو روکنے کے لیے سامنے آئی ہے۔
اس موضوع پر پچھلے دنوں نیٹو اجلاس میں بھی گرما گرم بحث ہوئی تھی جبکہ کیف کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹرز نے بھی زور دیا تھا کہ یوکرین کو ٹینک دیے جائیں۔
تاہم اس اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ امریکی فیصلہ روس کے خلاف جارحانہ خطرہ نہں ہے۔’
ادھر جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئیر ذمہ دار نے یوکرین کے لیے ‘ایم آئی 31 ابرام ٹینک ‘ دینے کے اعلان کے موقع پر کہا مجھے فخر ہے کہ ہمارے ابرام ٹینک دنیا کے بہترین ٹینک ہیں۔ ‘
یوکرین نے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے بکتر بند اسلحے کی درخواست کی تھی۔ تاکہ وہ اپنی دفاعی اہلیت کو بڑھا سکے اور نئے روسی حملوں کا توڑ کر سکے ۔
اس سلسلے میں یوکرین کئی ماہ سے مغربی ممالک کو قائل کرتا رہا ہے کہ اسے ٹینکوں کی ضرورت ہے۔ اس بارے میں امریکی سینیر ذمہ دار کا مزید کہنا تھا’ امریکہ نے یوکرین کے کی ضرورت کے لیے متعدد ٹینکوں کا انتخاب کیا ۔ اب ہم یوکرین کی متعین ضروت کے مطابق اسے ابرام ٹینک دے رہے ہیں۔ ‘
وائٹ ہاوس کے اس سینئر ذمہ دار نے بہت سے دوسرے حکام کی طرح اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ‘ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ اپنے روس کے زیر قبضہ آ چکے علاقوں کو واپس لے سکے گا۔ ‘
یہ ٹینک یوکرین کی بازی پلٹ دینے کی صلاحیت کو بہت بڑھا دے گا ، ہمیں اس اپنے اس ابرام ٹینک پر فخر ہے کہ یہ دنیا میں بہترین ہے۔ ‘ ۔
امریکی ذمہ دار نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا’ اس یہ ٹینک یوکرین کے طویل مدتی دفاع میں اہم ثابت ہو گا ۔’
تاہم امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کے لیے اس اہم اعلان کے بعد ایک تقریر کے دوران کہا ‘ ہمارے ٹینک روس کے لیے جارحانہ خطرہ نہیں ہوں گے۔ ‘