شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبرطانیہ کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ...

برطانیہ کا غیر قانونی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ کا اعلان

لندن (ہمگام نیوز)حکومت برطانیہ نے پناہ گزینوں کے متعلق اپنے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ پناہ حاصل کرنے کی درخواست مسترد ہونے والے پناہ گزینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کریں۔وزیر برائے کمیونیٹیز گریگ کلارک کے مطابق جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرائیے دار کی رہائشی حیثیت کی جانچ پڑتال کیے بغیر اپنے مکان کرایے پر دیتے ہیں انھیں پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجوزہ قانوں کے ذریعے ایسے مکان مالکوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا جو غیر قانونی طور پر ترک وطن کرنے والوں کے ذریعے پیسے بناتے ہیں ان کا یہ بیان فرانس کی ’کے لے‘ بندرگاہ پر ہزاروں پناہ گزینوں کے ذریعے برطانیہ میں کسی طرح بھی داخل ہونے کی کوششوں پر پائے جانے والے وسیع خدشات کے پیش نظر آیا ہے۔برطانوی حکومت ملک میں رہنے والے 10 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو ان کی درخواست نامنظور ہونے کے باوجود بھی امداد فراہم کرتی ہے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہوتے ہیں۔ انھیں ہر ہفتے 36 پاؤنڈ کا الاؤینس دیا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز