سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںایران کا سمندری حدود میں آپریشن اریا میں وسعت کا عزم، امریکا...

ایران کا سمندری حدود میں آپریشن اریا میں وسعت کا عزم، امریکا کی نظریں

لندن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے سمندری علاقوں میں فوجی موجودگی کو وسعت دینے کے اعلان کے بعد امریکا برازیل میں تہران کے دو بحری فوجی جہازوں کی تعیناتی کی تصدیق کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ایران کے دو بحری جہاز پاناما کی طرف رواں دواں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے محکمہ کے ترجمان فیڈانت پٹیل نے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کے بارے میں برازیل اور پاناما چینل کو جنگی جہاز بھیجنے کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک اس صورتحال کو دیکھ رہا ہے۔ امریکا کے پاس ایران کا محاسبہ کرنے اور اس پر پابندیاں عاید کرنے کے آپشن موجود ہیں۔

ایران کا سمندر میں آپریشن ایریا وسیع کرنے کا عزم

ایرانی حکومت کے فنڈز سے شائع ہونے والے اخبار’تہران ٹائمز‘ نے کہا ہے کہ ایران سمندر میں اپنے آپریشن ایریا کو پاناما تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اخبار نے گذشتہ ماہ کے وسط میں ایڈمرل شہرام ایرانی کا بھی حوالہ دیا اوربتایا گیا ہے کہ ان کی افواج دنیا کے تمام اسٹریٹجک آبناؤں میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “ہم صرف دو آبناؤں میں نہیں تھے۔ ہم پاناما چینل میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں “۔

تاہم ’فاکس‘ نیوز نے ایک مغربی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ابھی تک ایرانی جنگی جہاز برازیل میں نہیں رکےہیں۔

دریں اثنا میرین انسائٹ نے وضاحت کی کہ برازیل نے پاناما چینل جاتے ہوئے ایرانی جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں لنگرانداز ہونےکی اجازت دی ہے۔

فاکس نیوز نے کہا کہ ایرانی جہاز “مکران” اور ایک اور جہاز برازیل میں لنگرانداز ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاناما چینل کی اپنی ایک اسٹریٹجک اہمیت ہے کیونکہ یہ آبی گذرگاہ جنوبی اور شمالی امریکا کو تقسیم کرتی ہے۔

جمہوریہ برازیل کے مطابق ایران وینزویلا ، نکاراگوا اور کیوبا میں اسی طرح کی سوچ کے ساتھ سوشلسٹ نظاموں کے ذریعہ مغربی نصف کرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے۔

جنگ کے خطرات کے جلو میں یہ اتفاق نہیں ہے کہ برازیل میں ایرانی جہاز سوشلسٹوں کے ملک میں اقتدار حاصل کرنے کے صرف ایک ماہ بعد وہاں پرلنگرانداز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز