یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںجیونی مل روڈ پر پاکستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول...

جیونی مل روڈ پر پاکستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک ایک کو زخمی کردیا۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے آج بمورخہ 13 فروری 2023 کو ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا۔

آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ کے موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مل روڈ پر موجود دیگر اہلکاروں کو کھانے کا سامان پہنچا کر واپس جارہے تھے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا جیوانی میں چند نام نہاد سیاسی عناصر اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنے یا سیاسی مفادات کے حصول کیلئے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس جاکر عام شہریوں کو بی ایل اے کے حملوں میں نامزد کررہے ہیں، ہم ان تمام افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ان کی تمام حرکتوں پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں لہذا وہ باز آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز