سه شنبه, دسمبر 3, 2024
Homeخبریںسردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر کے باہر دو لاشیں برآمد

سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر کے باہر دو لاشیں برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سردار کھیتران کے گھر کے سامنے دو نعشیں برآمد ہوئیں ہیں.

زرائع کے مطابق سردار عبدالرحمن کھیتران کے گھر کے سامنے برآمد ہونے ولی نعیش بچیوں کی معلوم ہوتی ہیں.

 دوسری جانب یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دونوں لاشیں بھی خان محمد مری کے خاندان کی ہیں۔ جو عبدالرحمن کھیتران کے نجی جھیل میں یرغمال تھے.

یاد رہے خان محمد مری کے مطابق ان کی بیٹی سمیت ان کے خاندان کے مزید 5 افراد عبدالرحمن کھیتران کے نجی جھیل میں قید ہیں.

تاہم اس ضمن میں مزید معلومات آنا باقی ہے.

واضح رہے سردار عبدالرحمان کی بربریت کے خلاف محمد خان مری کے خاندان نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے. خان محمد مری کی اہلیہ اور دو جوان بیٹوں کی لاشیں انصاف کے لیے کوئٹہ روانہ کیے گئے ہیں. خاندان کی جانب سے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز