شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںہیلری کلنٹن ؛ اپنا ذاتی ای میل سرور ایف بی آئی کے...

ہیلری کلنٹن ؛ اپنا ذاتی ای میل سرور ایف بی آئی کے حوالے کرنے پر رضا مندی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنا ذاتی ای میل سرور ایف بی آئی کے حوالے کرنے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔یہ ای میل سرور ان کے استعمال میں رہا تھا جب وہ بطور وزیرِ خارجہ امور سرانجام دے رہی تھیں۔واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار بھی ہیں اور ماضی میں سرکاری امور کے لیے ذاتی ای میل کے استعمال پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ناقدین کے مطابق ان کا ای میل غیرمحفوظ اور حکومتی اصول و ضوابط کے خلاف تھا۔ایف بی آئی ہیلری کلنٹن کے ای میل سرور کی سکیورٹی کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔اس سے قبل ہیلرکلنٹن نے اپنی ذاتی ای میلز کے ہزاروں صفحات منظرعام پر لائے گئے تھے تاہم اس وقت ای میل سرور کسی کے حوالے نہیں کیا تھا۔ان کے وکلا ای میلز پر مشتمل ڈرائیوز بھی ایف بی آئی کے حوالے کر دیں گے۔خیال رہے کہ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل کے استعمال کا تنازع صدارتی انتخابات میں اہم پہلو بن کر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز