یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریں بلوچ تنظیموں کی کال پر 14 اگست یوم سیاہ شٹر ڈاؤن...

بلوچ تنظیموں کی کال پر 14 اگست یوم سیاہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی


کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی کال پر 14 اگست کو بطور یوم سیاہ منانے کے لیئے   بلوچستان بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے دوران بازار کی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔یاد رہے ہڑتال کی کال بلوچ نیشنل فرنٹ اور بلوچ ورنا موومنٹ نے پرنٹ میڈیا کے ذریعے دی تھی۔ ،جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،شہر کے اہم شاہراہوں پر ایف سی،پولیس ،لیویز کے مسلح دستے تعینات کئے گئے تھے ،تاہم اسموقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز