پشاور (ھمگام نیوز) جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ایک بچی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں ایک دکان پر ڈرون سے میزائل داغے گئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں دکان میں خرید و فروخت کی غرض سے جانے والے دو بچے میزائل کی زد میں آگئے جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم تھوڑ گئے۔
دوسری جانب پاکستان آرمی کے شعبہِ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 7 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے بھی جاں بحق ہوگئے اور دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہیں۔
مختلف پشتون رہنمائوں نے فوجی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے دو معصوم بچے میزائل کی زد میں آکر شہید ہو چکے ہیں تاہم دہشتگردوں کی ہلاکت کے حوالے سے فورسز کی دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔