یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمیں نصراللہ بلوچ گرفتار

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمیں نصراللہ بلوچ گرفتار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے زد کوب کے بعد تحویل میں لے لیا، نیوز ویب  کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں ماما قدیر کی حالت نا ساز ہو گئی تھی جسکے بعد چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ کر ڈاکٹروں سے ماما قدیر کے علاج کی درخواست کی جس پر ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا اور پولیس کے ساتھ خفیہ اداروں کو طلب کر لیا ،تازہ اطلاع کے مطابق تاحال نصر اللہ بلوچ فورسز کی تحویل میں اور ماما قدیر بھی سخت بیماری کی حالت میں سول ہسپتال پہنچ چکے ہیں جبکہ دونوں کے بارے میں مزید اطلاعات آنا باقی ہیں،واضح رہے کہ گزشتی دنوں ماما قدیر نے اپنے آ ڈیو پیغام میں واضح کیا تھا کہ ڈاکٹر مالک کی حکومت نے ڈاکٹروں کو سختی سے منع کیا ہے کہ ماما کا علاج نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز