یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمصر، فلسطینی شہریوں کو اغواء کرنے والے پاکستانی حلیے کے تھے

مصر، فلسطینی شہریوں کو اغواء کرنے والے پاکستانی حلیے کے تھے

غزہ(ہمگام نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فلسطین کے علاقے غزہ جانے والی بس سے چار فلسطینی مسافروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد بیزم نے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو گذشتہ رات مصر کے شمالی علاقے سینائی سے اغوا کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت داخلہ مصر کے وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کی فوری اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

حماس کی وزارت خارجہ کے بیان میں ’متعدد فلسطینیوں کے اغوا کی مزمت‘ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق باحفاظت پہنچنے والے فلسطینی مسافروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے حلیے ’پاکستانی‘ تھے اور انھوں نے لیپ ٹاپ کے ذریعے مسافروں کی شناخت کے بعد چار فلسطینی مسافروں کو دیگر سے علیحدہ کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ مصر کے علاقے شمالی سینائی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے جہاں سرکاری فورسز اور مقامی عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائیاں معمول ہے۔

انصار بیعت المقدس نامی عسکریت پسند تنظیم نے داعش سے بیعت کرنے کے بعد گذشتہ سال نومبر میں اپنا نام تبدیل کرکے صوبہ سینائی رکھ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز