کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ سریاب روڈ پر نوشکی اڈے کے قریب فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے رو زکوئٹہ سریاب روڈ نوشکی اڈے کے قریب نامعلوم افراد اے ایس آئی علی نواز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی مزیر کارروائی شالکوٹ تھانہ کررہاہے ۔ جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل گنداواہ میں محمد یونس نامی لیویز اہلکار اپنے والد کے ہمراہ ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ پولیس تھانے کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیویز اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گولیوں کی زدمیں آکر اس کا والد دلداد زخمی ہوگیاتاہم ملزمان فرار ہوگئے۔