کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا، 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لورلائی، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، لس لسبیلہ، آواران اور موسی خیل میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی کھمبے، اور سولر پلیٹس متاثر ہوسکتی ہیں۔
بارش اور تیز ہواؤں کے دوران عوام محفوظ مقام پر رہے، سیاح غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔