کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں زیرِ تعلیم دو سگے بلوچ نوجوان بھائیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں پولیس نے گولیاں مار کر زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے الفلاح میں پیش آیا جہاں پولیس نے جعلی مقابلے میں دو معصوم بلوچ نوجوان سگے بھائیوں پر گولیاں بھرسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوان فہیم اور نور بلوچستان کے شہر مستونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔
زخمی ہونے والے نوجوان فہیم اور نور کراچی میں محنت و مزدوری کرکے اپنی تعلیم کر خرچہ بھی خود نکالتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں بلوچ نوجوانوں میں سے ایک جناح ہسپتال میں زیرِ علاج جب کہ دوسرے کو سی ٹی ڈی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے۔