چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمشکے: پاکستانی ایجنٹ زاکر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ بی ایل...

مشکے: پاکستانی ایجنٹ زاکر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نو اگست کو مشکے کے علاقے قلات چیر میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایجنٹ ذاکر ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اس کی بندوق، اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لئے۔

ترجمان کے مطابق مزکورہ ریاستی ایجنٹ علاقے میں جہدکاروں کی مخبری، عام لوگوں کو تنگ کرنے اور دیگر کئی سماجی بُرائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم کئی دفعہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی کا مرتکب ہے۔ اس کا ساتھ دینا اس جرم میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ بلوچ نسل کشی میں شامل عناصر کو سزا دینا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج، تنصیبات اور اس کے آلہ کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز