پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر پَنجگُور میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات 10 بجے کے قریب موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پَنجگُور کے علاقے وشبود میں گزشتہ رات 10 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کردیا جس سے موبائل ٹاور مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔
واقع کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ آذادی پسند مسلح تنظیموں نے موبائل ٹاورز نذر آتش یا دھماکہ خیز-مواد تباہ کر چکے ہیں۔
ان کے مطابق قابض پاکستانی آرمی و خفیہ ادارے بلوچ مسلح تنظیموں کو ٹریپ کرنے کے لئے آئے روز اپنی مشینری کو طقویت دے رہا ہے۔
خیال رہے اب تک اس واقع کی زمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔


