پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںخضدار: بلوچ طالب علم جبراً لاپتہ

خضدار: بلوچ طالب علم جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) نواحی علاقے کھنڈ سے پاکستانی فورسز اور اسکے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالب علم کو گھر پر چھاپے کے بعد اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا۔

جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے طالب علم کی شناخت شمس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جسے کل رات گئے لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے شمس بلوچ سرگودھا یونیورسٹی (پنجاب) میں شعبہِ زراعت کے طالب علم ہیں۔

لاپتہ ہونے والے طالب علم شمس بلوچ کی جبراً گمشدگی کی تصدیق انکے اہلخانہ نے کی ہے اور انکی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز