دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںکیچ سے 5 طالب علموں سمیت 6 افراد جبراً لاپتہ

کیچ سے 5 طالب علموں سمیت 6 افراد جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) بالگتر کے علاقے سے پاکستانی فوج نے عام آبادیوں میں فوجی بربریت کا آغاز کرتے ہوئے کم از کم 6 بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرکے اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

جبراً لاپتہ کیے جانے والوں میں چار بھائیاں اور پانچ طالب علم شامل ہیں جنہیں بالگتر کے مقام نلی سے دورانِ فوجی بربریت جبراً لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والوں میں ظہیر اور پیر جان ولد لشکران، شاہ جان اور عادل ولد عیسٰی، احمد خان ولد شکراللہ اور شوکت ولد لیواری شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں میں احمد خان بلوچ اے آر آئی ڈی اگریکلچر یونیورسٹی (راولپنڈی) کا طالب علم ہے جب کہ دیگر چار دسویں جماعت کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز