کوئٹہ(ہمگام نیوز)بسیمہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی کنٹریکٹرکی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری کونذرآتش کردیایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگورکے مقامی کنٹریکٹر حاجی محمدشریف کی کمپنی کی مشینری بسیمہ سے نال منتقل کی جارہی تھی کہ گریشہ کراس کے قریب 8نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دوواٹرٹینکروں ،جنریٹر،مکسچرکونذرآتش کردیااورفرارہوگئے۔واضح رہے کہ مذکورہ مشینری ایف ڈبلیو او کے زیر استعمال بھی رہے تھے۔