نیویارک(ہمگام نیوز )دنیا کو بڑے پیمانے پر ہتھیار اور اسلحہ فروخت کرنے والے ملک روس نے شاید کبھی سوچا نہ ہوگا کہ اسے کسی دن خود ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہو گا۔ تاہم ایک عالمی جریدے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کیخلاف ایک طویل جنگ کا سامنا کرتے ہوئے روس پر ایسا ہی وقت آ چکا ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے پوتن غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق روس کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے پاکستان، مصر، برازیل اور بیلاروس جیسے ممالک طرف دیکھنا پڑ رہا ہے.

رپورٹ کے مطابق روس ان ممالک کو فروخت کیے گئے اپنے لڑاکا اور کارگو ہیلی کاپٹروں کے انجن تک واپس کرنے کے لیے کہہ رہا ہے.

درحقیقت جب سے روس نے جنگ شروع کی ہے، ہیلی کاپٹر اس کی کارروائیوں کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ لیکن جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسے 100 سے زائد ہیلی کاپٹروں سے محروم ہونا پڑا.

دنیا کو بڑے پیمانے پر ہتھیار اور اسلحہ فروخت کرنے والے ملک روس نے شاید کبھی سوچا نہ ہوگا کہ اسے کسی دن خود ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہو گا.