زاہدان: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایران کے انتخابات سے پانچ دن پہلے، ایک بلوچ شہری نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے دیگر شہریوں کو ان انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے پلے کارڈ اٹھا کر ووٹ سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔ پلے کارڈ میں لکھا ہے کہ “میں کرپٹ، ظالم اور مجرم حکومت کو ووٹ نہیں دوں گا۔ ” جبکہ پلے کارڈ کے نیچے اس ھیش ٹیگ #جمعه_خونین_زاھدان کو بھی منشن کیا ہےـ۔
واضح رہے کہ “جمعہ خونین زاہدان” بلوچستان کی تاریخ وہ سیاہ باب ہے جس میں قابض ایرانی آرمی نے 30 ستمبر 2022 کو زاہدان میں بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 100 سے زاہد بلوچوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد بلوچ مظاہرین کو زخمی کر دیا تھا۔