جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںخدشہ ہے کہ خونی جمعہ کے مجرمان انصاف سے بچ جائیں گے،...

خدشہ ہے کہ خونی جمعہ کے مجرمان انصاف سے بچ جائیں گے، مولوی عبدالحمید

دزآپ: (ہمگام نیوز) بلوچ عالم دین اور مکی مسجد زاہدان کے امام مولوی عبدالحمید نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2022 کے خونی جمعہ زاہدان کے قتل عام کے حوالے سے آئندہ عدالتی اجلاس کے باوجود بھی مرکزی مجرم انصاف سے بچ جائیں گے۔

مولوی عبد الحمید نے کہا کہ آنے والا عدالتی اجلاس انصاف کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کی سب کو انتظار ہے لیکن ایران کے کرپٹ قانونی نظام سے انصاف کا توقع کرنا حبس بے جاہ ہے اس کرپٹ نظام کو ملک کی سیکورٹی فورسز نے اپنے وحشیانہ جبر کے ذریعے تحفظ دے رکھی ہے۔

پیر کے روز انہوں نے کہا کہ جمعہ خونین زاہدن کے جرائم کے مرتکب افراد جنکی وابستگی پاسداران انقلاب اور بسیج (ایرانی فورسز) سے ہے کو کبھی انصاف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ عدالتی اجلاس میں جرائم میں مرتکب قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی محدود تعداد کو طلب کیا گیا ہے۔

خونی جمعہ زاہدان جو 30 ستمبر 2022 کو ایران میں خواتین، زندگی اور آزادی کی تحریک کے لیے ملک گیر مظاہروں کے درمیان ہوا زاہدان کی تاریخ میں ایک المناک باب ہے۔ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے درالاحکومت دزآپ (زاھدان) میں مکی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد چابہار میں ایک نوجوان بلوچ لڑکی کے ساتھ پولیس کمانڈر کے جنسی درندگی کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ یہ پرامن مظاہرہ اس وقت جان لیوا ہو گیا جب قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایک تھانے کے اندر سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 100 معصول بلوچوں کی جانیں ضائع ہو گئیں اور 300 سے زیادہ بلوچ زخمی حالت میں اپاہج ہوگئے۔

انصاف کے حصول کی پچھلی کوششوں کو متنازعہ کیا گیا پریزائیڈنگ جج نے متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات پر مناسب غور نہیں کیا۔ اس خونی تصفیے کے معاملے کو پیسہ دے کر حل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

عبدالحمید نے سوال کیا کہ ملک کے سپریم لیڈر کے احکامات کے باوجود مجرموں کو اب تک انصاف کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا گیا؟ یہ حیرت کی بات ہے کہ قائد کی طرف سے اس جرم کے مرتکب اعلی افسران کو سزا دینے کے حکم کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ہمارا اب تک عقیدہ تھا کہ لیڈر کا حکم درست ہے اور کم از کم جو لوگ خودمختارحکومت کی روٹی کھاتے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز