دہلی: (ہمگام نیوز) ہندوستان نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر امریکہ کے تبصرے کا جواب دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سی اے اے کے نفاذ پر امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کا یہ ردعمل امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان پر آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ہمیں 11 مارچ کو شہریت ترمیمی قانون کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ ہم اس ایکٹ پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

ملر نے کہا تھا، مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام کمیونٹیز کے لیے مساوی سلوک بنیادی جمہوری اصول ہیں۔