قلات(ہمگام نیوز) قلات کے علاقے لاکھوریان میں دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو مذید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قلات سے نوے کلومیٹر دور لاکھو ریان میں دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نزیر احمد ولد محمد عالم سکنہ خضدار محمد نواز ولد گل محمد لانگو اور رئیس ولد جمعہ خان سکنان خالق آباد منگچر موقع پر ہیں جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد عبدالرحیم ، دلمراد اور ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی سوراب لیویز موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سوراب ہسپتال پہنچادیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ تینوں زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں۔


