نصرت آباد: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرت آباد تا بم شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق، ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصرت آباد تا بم شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
مزید رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے نو بجے کے قریب نصرت آباد بم شاہراہ پر پیش آیا۔
تاہم زخمی اور جانبحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔


