یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغانستان: امریکی بمباری سے تین اہم طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان: امریکی بمباری سے تین اہم طالبان کمانڈر ہلاک

کابل( ہمگام نیوز) افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے افغانستان کے جنوبی صوبے کے اضلاع نادعلی، شاول اور چانجر میں طالبان شدت پسندوں کی افغان فورسز سے ساتھ جاری لڑائی میں گذشتہ روز طالبان کے اہم جنگی کمانڈر ملا صدیق اپنے پندرہ ساتھیوں سمیت مارے گئے جبکہ آزادی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ایک اور امریکی فضائی حملے میں طالبان کے رہنما ملا غنی اور ملا ناصر بھی مارے گئے۔
رپورٹس کے مطابق قندوز اور غزنی کے بعد طالبان شدت پسندوں نے اب افغانستان کے جنوب کا رخ کیا ہے گذشتہ کئی دنوں سے افغان فورسز اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ افغان فورسز کو امریکہ کی فضائی کمک بھی حاصل ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز