کوئٹہ(ہمگام نیوز) غلام جان بابو کی ہمشیرہ نے اپنےایک میں بیان کہا ہےکہ ٹیوشن کیلئے کوئٹہ جانے والامیرا بھائی غلام جان بابو جو میٹرک کا اسٹوڈنٹ ہے 9مہینہ گزرنے کہ باوجود ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکااور جس سے ہم بہت پریشان ہے۔
26جنوری 2015کی رات بارہ بجے کچھ نامعلوم مسلح افراد جو پولیس وردی میں تھے کواری روڈ کوئٹہ میں موجود ان کے کمرے میں گھس کر میرے بھائی کو زدوکوب کرکہ اپنے ساتھ لے گئے.جو تاحال لاپتہ ہے اگر اسنے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جاے۔
ہم حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہے میرے بھائی کو بازیاب کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔


