نوشکی(ہمگام نامہ نگار) پتکن میں پاکستان آرمی کی ہیلی پیڈ کی تیاری، قلات اور نوشکی آپریشن کے لئے پیش قدمی کرتے ہوئے قابض فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں گزشتہ دنوں گھروں کو مسمار کرنے کے بعد پتکین علاقے میں اپنے آنے والے خونی آپریشن کے لئے ہیلی پیڈ بھی بنایا جارہا ہے تاکہ اس آپریشن کو وسعت دے سکے. اسکے علاوہ لجے کے تمام دکانوں کو بند کرا کر راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو راشن علاج و دیگر ضروریات پورا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


